پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق گارڈن، رنچھوڑ لائن، نمائش، قیوم آباد پل اور سہراب گوٹھ سے لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیوحکام نے بتایاکہ پانچوں افراد کی لاشیں سڑک کے کنارے سے ملیں ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کل سے شہر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافےکا امکان ہے، اتوار کو درجہ حرارت 40 اور پیر کو 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، اسی دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker