پاکستان

افغانستان کے ساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں، پاکستان

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کےساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عید کے موقع پر صرف 3 دن کا وقفہ تھا جو ختم ہو گیا تھا اور موجودہ صورتحال کو جنگ بندی قرار دینا درست نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ پاکستان افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کی کوششیں بلا تعطل جاری رہیں اورمارچ میں پاکستان کے جنگ بندی اقدام کے باوجود افغانستان سے حملے جاری رہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھاکہ افغان طالبان کی بلااشتعال سرحد پار فائرنگ اور دہشتگرد کارروائیوں میں 52 شہری شہید، 84 زخمی ہوئے، افغانستان کی جانب سے شہری ہلاکتوں کے الزامات بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنائیں، دہشتگردی کی اصل وجوہات کو نظرانداز کرنا غیر متوازن مؤقف کی عکاسی ہے، عالمی برادری علاقائی صورتحال اور پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker