پاکستان

کراچی: گرمی کے باعث انفیکشنز بڑھنے کا خدشہ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

کراچی میں گرمی کے پیشِ نظر ماہرینِ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لہذا شہری باہر کے کھانوں اور مشروبات سے پرہیز کریں اور پانی ابال کر پئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں، شہری دن کے اوقات میں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں اور باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک براہ راست دھوپ کی تپش سے دور رہا جائے، پانی اور او آر ایس کا استعمال نمکیات کی کمی سے بچا سکتا ہے۔

کراچی میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور درجہ حرارت 46 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان محسوس کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جبکہ پیر کے روز بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہی متوقع ہے اور شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker