بزنس

جیٹ فیول کی قلت سے نمٹنے کیلئے برطانوی حکومت کے نئے منصوبے کا اعلان

طیاروں کے لیے درکار ایندھن یا جیٹ فیول کی قلت سے نمٹنے کے لیے برطانوی حکومت نے نیا منصوبہ بنایا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جیٹ فیول کی قلت سے نمٹنے کے لیے عارضی طور پر فضائی کمپنیوں کو کم پروازوں میں زیادہ مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کی اجازت دی جائے گی۔

بیان کے مطابق اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ مسافر آخری وقت میں پرواز کی منسوخی یا دیگر مسائل سے بچ سکیں۔

اس مقصد کے لیے فضائی کمپنیوں کو ایک ہی دن ایک منزل کی پروازوں کو ضم کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس منصوبے کے تحت حکومت کی جانب سے 4 ریفائنریوں اور امریکا سے ایندھن کی سپلائی بڑھانے پر بھی کام کیا جائے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ جیٹ فیول ابھی دستیاب ہے مگر مسئلہ حل نہ ہونے پر چند ہفتوں میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق جون تک فیول کی فراہمی شروع نہ ہوئی تو یورپ متاثر ہوگا۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو ایران پر امریکی حملوں کے بعد سے آبنائے ہرمز بند ہے جس کے نتیجے میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

27 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں 179 ڈالرز فی بیرل کا اضافہ ہوا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے یہ اقدامات اس وقت کیے گئے ہیں جب موسم گرما کے آغاز پر برطانوی شہریوں کی جانب سے بیرون ملک سفر کی شرح میں اضافہ ہونے والا ہے۔

نئے اقدامات کے تحت فضائی کمپنیاں پروازوں کو اس وقت منسوخ کرسکیں گی جب انہیں ایندھن کی قلت کا سامنا ہوگا مگر انہیں اس کا اعلان پہلے کرنا ہوگا تاکہ مسافر دیگر سروسز سے رابطہ کرسکیں یا وہی کمپنیاں انہیں دیگر سروسز کی جانب منتقل کر دیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker