بزنس
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی کمی
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 2100 روپے کم ہوکر فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے ہوگیا۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 1801 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے ہوگیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر کم ہو کر 4555 ڈالر فی اونس ہوگیا۔



