پاکستانتازہ ترین

گوادر سے جیکب آباد ریلوے لائن منصوبے کا آغاز، ریلوے لائن گوادر، تربت، پنجگور، بسیمہ، خضدار اور جیکب آباد کو آپس میں ملائے گی

لاہور (این این آئی) وفاقی حکومت نے ایک بڑے منصوبے کیلئے پیشرفت کے طور پر گوادر سے جیکب آباد تک مجوزہ ریلوے لائن منصوبے کے لیے زمین کے حصول کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا، ریلوے لائن گوادر، تربت، پنجگور، بسیمہ، خضدار اور جیکب آباد کو آپس میں ملائے گی، جس کے تحت ایران تک سامان کی ترسیل کے لیے 6 زمینی راستے کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان راستوں میں گوادر،گبد روٹ سب سے مختصر سمجھا جاتا ہے جس سے ترسیلی وقت میں تقریباً 87 فیصد تک کمی متوقع ہے۔ اس اقدام کا مقصد سمندری تجارت میں خلل کی صورت میں تیسرے ممالک کے سامان کو ایران تک محفوظ اور متبادل راستہ فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کا مقصد بلوچستان کو اندرونِ سندھ سے ایک جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے منسلک کرنا بھی ہے۔ یہ ریلوے لائن گوادر، تربت، پنجگور، بسیمہ اور خضدار سے گزرتے ہوئے جیکب آباد تک جائے گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ منصوبہ قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker