پاکستان

جنگ بندی کیلئے امریکا، پاکستان اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، تجاویز کا تبادلہ ہو رہا ہے: عرب ٹی وی

عرب ٹی وی الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کے لیے امریکا، پاکستان اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

عرب ٹی وی الجزیرہ نے واشنگٹن سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ بندی کے لیے واشنگٹن، اسلام آباد اور تہران کے درمیان اس وقت مذاکرات جاری ہیں، تجاویز کا تبادلہ ہو رہا ہے، ریڈلائنز پر بات ہو رہی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی بضد ہیں کہ وہ کسی اور نکتے سے پہلے ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی چاہتے ہیں کہ پہلے ایرانی سمندروں کی ناکا بندی ختم ہو۔

رپورٹ کے مطابق جہاں ان مذاکرات کے آگے بڑھنے کا امکان بہت روشن ہے، وہیں یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ کسی ایک واقعے کو لے کر تنازع پھر بڑھ سکتا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق واشنگٹن اور اسرائیل میں دو سے تین ہفتوں کی مختصر جنگ کی باتیں بھی گردش میں ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اس مختصر جنگ کا ہدف ایران کو مرضی کے مذاکرات پر قائل کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker