بزنس

کےالیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق ڈسکوز نےکیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست کی 19 مئی کو سماعت کی جائے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی، سسٹم کے استعمال کے چارجز ومارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی۔

ڈسکوز کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے، صارفین کو ریلیف فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker