انٹرنیشنل
ایران نے تجاویز قبول نہ کیں تو پہلے سے شدید بمباری کا سامنا کرنا پڑیگا، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے امریکی تجاویز قبول نہ کیں تو اسے پہلے سے زیادہ شدید بمباری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران تجاویز مان لے تو خطے میں حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر ناکہ بندی کے ذریعے ایران سمیت آبنائے ہرمز کو سب کیلئے کھول دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران رضامند ہو جائے تو ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ختم کردیا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے متعلق میکنزم باضابطہ طور پر شروع کردیا،بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے اجازت لازمی لینا ہوگی،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
امریکی صدر کا اپنے ایک اور بیان میں کہناتھا کہ بال روم کی لاگت 400 ملین ڈالر سے کم ہوگی،بال روم کا حجم پہلے کے مقابلے میں دوگنا ہے، بال روم کا منصوبہ پہلے والے منصوبے سے اچھا ہوگا۔



