بلوچستان
نوشکی : فائرنگ سے اسکول ٹیچر سمیت دو افراد جاں بحق

نوشکی کے علاقے کلی جمالدینی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسکول استاد سمیت دو افراد جانبحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی لائبریری کے قریب فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حق نواز جمالدینی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ اسکول استاد محمد اکرم جمالدینی شدید زخمی ہوگئے۔زخمی استاد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔تاحال واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے



