انٹرنیشنل

یوکرین کے شہری نے ’موناکو‘ میں دنیا کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ 55 کروڑ ڈالر کا خرید لیا

مغربی یورپ کے ملک Monaco میں دنیا کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ 55 کروڑ ڈالر سے زائد، یعنی تقریباً 154 ارب پاکستانی روپے میں فروخت کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لگژری اپارٹمنٹ موناکو کی معروف رینزو عمارت میں واقع ہے، جسے ایک یوکرینی ارب پتی نے خریدا ہے۔ اپارٹمنٹ کی مجموعی مالیت 471 ملین یورو، یعنی 554 ملین ڈالر بتائی جارہی ہے، جس کے ساتھ ہی اس نے رہائشی جائیداد کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایک شاندار پینٹ ہاؤس ہے جو پانچ منزلوں پر مشتمل ہے۔ اس رہائش گاہ میں 21 کمرے، نجی سوئمنگ پول، جکوزی اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ سہولیات شامل ہیں۔

اس لگژری اپارٹمنٹ کی ایک اور نمایاں خصوصیت بحیرہ روم کے دلکش مناظر ہیں، جو اسے دنیا کی مہنگی ترین رہائشی جائیدادوں میں منفرد مقام دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی خریداری اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا بھر میں الٹرا لگژری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ تیزی سے ترقی کررہی ہے۔

یاد رہے کہ Monaco پہلے ہی دنیا کے مہنگے ترین رئیل اسٹیٹ مارکیٹس میں شمار ہوتا ہے اور یہ نئی ڈیل سابقہ عالمی ریکارڈز سے بھی کہیں زیادہ مہنگی ثابت ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker