کھیلکرکٹ

ڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا روز: پاکستان کے اذان اویس کی اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری

ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے اذان اویس نے اپنےپہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کر ڈالی۔

اذان اویس کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے، جنہوں نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور 103 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ پاکستان کےعبداللہ فضل نے بھی کیرئیر کے پہلے ہی ٹیسٹ میں ففٹی اسکور کی۔ اس وقت عبداللہ فضل 102 گیندوں پر 50رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

ٹیسٹ کا تیسرا روز:

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ آج قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز ایک وکٹ پر 179 رنز سے کیا۔

پاکستان کی جانب سے کریز پر موجود اذان اویس نے 84 اور عبداللّٰہ فضل نے 37 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا، بعدازاں اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے اذان اویس پہلے ہی سیشن میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ 226 رنز پر گر گئی جب کپتان شان مسعود 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے اگلے ہی اوور میں 227 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی جب سعود شکیل صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ٹیم کے مجموعی 230 اسکور پر عبداللہ فضل 60 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اور یوں پاکستان کی پانچ وکٹیں گرگئیں۔

اس سے قبل پہلی اننگ میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker