یوکرین تنازع اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، روسی صدر
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یوکرین تنازع ختم ہونے والا ہے، امید ہے ایران تنازع جلد از جلد ختم ہو جائے گا۔

روسی صدر نے کہا روس چین کے ساتھ اہم گیس اور تیل کے معاہدے کے قریب ہے، بولے سلوواکیہ کےوزیراعظم نے بتایا کہ یوکرینی صدرزیلینسکی ذاتی طور پر مجھ سےملاقات کیلئے تیار ہیں، امن معاہدہ طے پانے پر ہم تیسرے ملک میں ملاقات کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بات چیت میں سہولت کاری کیلئے امریکا کا شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ روس اور یوکرین کا معاملہ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 9، 10 اور 11 مئی کو جنگ بندی رہے گی، اس دوران روس اور یوکرین دونوں ملکوں میں یومِ فتح کی تقریبات ہوں گی ۔
امریکی صدر ٹرمپ نے لکھا جنگ بندی کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ایک ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی ہوگا ۔



