پاکستانSind

کراچی: صحافی ولی خان بابر قتل کیس میں گرفتار سید طاہر عرف نوید پولکا ملیر جیل سے فرار

ملزم طاہر 302 اور اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں گرفتار تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق وہ قیدی مہمانوں کی آڑ میں ملیر جیل سے فرار ہوا۔

سے وابستہ صحافی ولی خان بابر کو 13 جنوری 2011 کو نامعلوم افراد نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا۔

مقدمے میں 5 گواہ تھے۔ پہلا گواہ رجب بنگالی 29 جنوری 2011 کو ہلاک کیا گیا، جبکہ حیدر علی سمیت دیگر 4 گواہ بھی مختلف واقعات میں ہلاک کر دیے گئے۔

ولی خان بابر کیس سے منسلک دو وکلا کو دھمکیوں کے باعث ملک چھوڑ کر جانا پڑا۔ تیسرے وکیل نعمت رندھاوا کو بھی نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا، جبکہ کیس کے گواہوں اور پولیس افسران کو بھی یکے بعد دیگرے ہلاک کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker