سائنس اور ٹیکنالوجی

ملک بھر میں ایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان

اگر آپ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی انٹرنیٹ سروس استعمال کرتے ہیں تو اس کی رفتار میں سست روی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

جی ہاں ملک بھر میں پی ٹی سی ایل صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی کا سامنا متوقع ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس کی وجہ سب میرین کیبل کی مرمت ہوگی۔

بیان کے مطابق 11 سے 18 مئی تک سب میرین کیبل کی مرمت کا کام جاری رہے گا۔

اس مرمت کے دوران شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سب میرین کیبل کی مرمت کے لیے کام کیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ کیبل کی مرمت ضروری ہے جس سے انٹرنیٹ معیار اور سروسز میں طویل المعیاد بنیادوں پر استحکام آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker