پاکستان

پاکستان میں ایک اور پرائیویٹ ایئرلائن کی انٹری

پاکستان کی ڈومیسٹک ایوی ایشن مارکیٹ میں مسافروں کو جلد ایک اور سفری انتخاب میسر ہوگا کیوں کہ ‘نور ایئرویز’ (Noor Airways) نامی پرائیویٹ ایئر لائن نے ملکی فضائی حدود میں پروازیں شروع کرنے کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا۔ ‘پاکستان ایوی ایشن نیوز’ کے مطابق نور ایئرویز نے کمرشل پروازوں کے آغاز کے لیے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے حصول کی درخواست پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جمع کروا دی ہے، جس پر قانونی کارروائی شروع ہو چکی ہے، نور ایئرویز نے اپنے آپریشنز کے لیے جدید اور آرام دہ طیاروں کا انتخاب کیا ہے، ایئر لائن اپنے فضائی بیڑے میں ایئربس A320 طیارے شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایئر لائن کا آغاز ابتدائی طور پر صرف مقامی روٹس سے ہوگا، اگرچہ ایئر لائن نے ابھی تک باضابطہ تاریخوں یا کرایوں کا اعلان نہیں کیا، تاہم ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئربس A320 کا استعمال ظاہر کرتا ہے کہ ایئر لائن کی بنیادی توجہ بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ پر ہوگی، نور ایئرویز کی آمد سے نجی شعبے میں مقابلہ بڑھے گا، جس کا براہِ راست فائدہ مسافروں کو سستے کرایوں اور بہتر خدمات کی صورت میں مل سکتا ہے، ملک میں ہوائی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی ایوی ایشن مارکیٹ میں حالیہ برسوں کے دوران نجی کمپنیوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، اور نور ایئرویز اس سمت میں ایک اور بڑا قدم ثابت ہو سکتی ہے، تاہم نور ایئرویز کو تجارتی پروازیں شروع کرنے سے قبل کئی ریگولیٹری مراحل سے گزرنا ہوگا، جن میں لائسنس کا حتمی حصول، طیاروں کی دستیابی اور عملے کی تربیت، سول ایوی ایشن کے طے کردہ سیفٹی معیار پر پورا اترنا، مخصوص شہروں کے درمیان پروازوں کی اجازت حاصل کرنا شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker