پاکستان

پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات میں نئی پیش رفت

پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ نئی امریکی تجاویز پر ایران کا جواب باضابطہ طور پر پاکستان کو موصول ہوگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے تصدیق کردی۔

معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مجھے ابھی بتایا کہ ایران کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ دنیا میں امن کیلیے پاکستان اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا،عارضی جنگ بندی کروائی۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا کی تازہ ترین تجاویز پر ایران کا جواب آج پاکستانی ثالث کے ذریعے ارسال کر دیا گیا۔ اس مرحلے پر خطے میں جاری جنگ کا خاتمہ مذاکرات کا محور رہے گا۔

ایرانی مسودے میں آبنائے ہرمز میں سمندری آمدورفت کی سیکیورٹی پر بھی زور دیا گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق پاکستان نے ایرانی مسود امریکا تک پہنچا دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے متعدد بار کہا تھا کہ امریکی تجاویز کے بارے میں ایران کے مؤقف اور تحفظات جائزے کی تکمیل اور حتمی نتیجے پر پہنچنے کے بعد بھیجے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker