انٹرنیشنل

برطانوی وزیراعظم سے استعفےکا مطالبہ زور پکڑگیا، اسٹارمرکابینہ کے 4 وزرا احتجاجاً مستعفی

برطانیہ میں سیاسی بحران کے سائے گہرے ہونے لگے، بلدیاتی انتخابات میں حکومتی پارٹی کے بدترین نتائج کے بعد وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے استعفےکا مطالبہ زور پکڑ گیا، اسٹارمر کی کابینہ کے 4 وزرا احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 80 سے زائد لیبر اراکین پارلیمنٹ اسٹارمر سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ فوری طور پر استعفیٰ دیں یا پھر عہدہ چھوڑنے کے لیے شیڈول دیں۔

دوسری جانب 100 سے زائد لیبر اراکین پارلیمنٹ اسٹارمر کے دفاع میں بھی سامنے آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی میں نئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کی تحریک کے لیے 81 اراکین کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

خود کیئر اسٹارمر نے استعفے کے مطالبے کو رد کردیا ہے۔ کابینہ سے خطاب میں ایک بار پھر انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری لی اور کہا کہ پارٹی میں قیادت کی تبدیلی کاطریقہ کار موجود ہے، جو ابھی تک شروع نہیں کیا گیا، ریاست توقع رکھتی ہےکہ ہم حکومت چلانے پر توجہ دیں ، میں وہ ہی کر رہا ہوں۔

برطانوی نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی نےکہا ہےکہ وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو میری مکمل حمایت حاصل ہے، بظاہر کسی کے پاس بھی وزیراعظم کے خلاف کھڑے ہونےکے لیے درکار حمایت موجود نہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حالیہ انتخابات میں بدترین ناکامی پر برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر پر مستعفیٰ ہونے کے لیے شدید دباؤ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker