پاکستان

آبادی پر قابو پانے والے صوبوں کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں مراعات کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ان صوبوں کے لیے مراعات متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے جو آبادی میں اضافے کو کامیابی سے کنٹرول کریں گے۔

اسلام آباد میں قومی اور صوبائی آبادی کے تخمینے 2023-2050 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ پائیدار ترقی، معاشی پیشرفت اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

احسن اقبال نے خبردار کیا کہ اگر آبادی میں اضافے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی 370 سے 400 ملین تک پہنچ سکتی ہے، جس سے صحت، تعلیم، روزگار، پانی، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات پر شدید دباؤ پڑے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کے لیے متوازن آبادی کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

دوران گفتگو احسن اقبال نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ان صوبوں کے لیے مراعات متعارف کرانے کی تجویز پیش کی جو آبادی میں اضافے کو کامیابی سے کنٹرول کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker