جرم
کراچی: میوہ شاہ قبرستان کے قریب نجی کلینک میں فائرنگ، ملازم جاں بحق
کراچی کے علاقے پاک کالونی میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب نجی کلینک میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، مقتول کلینک میں صفائی کا کام کرتا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر دو مسلح افراد مقتول کو زبردستی ساتھ لے جانا چاہتے تھے، لیکن لڑکے کی جانب سے مزاحمت پر گولی مار دی گئی جس سے لڑکے کی موت واقع ہو گئی۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی کراچی کے ایک کلینک میں فائرنگ سے مریض جاں بحق ہو گیا تھا۔



