کرائم
گرفتاری کا خدشہ، منشیات فروش انمول عرف پنکی کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی
کراچی: منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کو گرفتاری کا خدشہ پہلے سے تھا اور اس حوالے سے اس کی گرفتاری سے قبل ریکارڈ کی گئی ایک آڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے والی ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی ایک اور آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس میں وہ کچھ ہدایات جاری کر رہی ہے۔
سامنے آنے والی آڈیو میں انمول عرف پنکی اپنے کلائنٹس سے کہہ رہی ہے ‘ اگرآپ میرا یہ میسج سن رہے ہیں تو یا میرے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا ہے یا میں اس دنیا میں نہیں ہوں، اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو اسی نمبر سے کوئی آپ کے رابطے میں آئے گا’۔
پنکی کا آڈیو میں مزید کہنا تھا کہ رابطہ کرنے والا مرد ہوگا جو میرا دوست ہوگا جو اس کام کو ہینڈل کرےگا، اگر میرے ساتھ کچھ ہو جاتا ہے تو میرے اسی نمبر سے کام چلتا رہے گا۔



