پاکستان
پاکستانی حج مشن خدمت میں کوئی کوتاہی نہ کرے، وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا ہے سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن خدمت میں کوئی کوتاہی نہ کرے۔ شہباز شریف نے ملک بھر میں رواں برس مون سون کیلئے پیشگی تیاریاں کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے الگ الگ ملاقات کی۔ سردار یوسف نے کو رواں سال کے جاری حج آپریشن کے انتظامات پر بریفنگ دی۔
وزیر عظم نے کہا عازمین حج اللہ تعالی کے مہمان ہیں، انہیں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔ عازمین حج کو پاکستانی ایئرپورٹس پر بھی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔
وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے وزیراعظم کو رواں برس مون سون کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ پہاڑی علاقوں میں گلاف اور فلیش فلڈز کے پیشگی اطلاع کے نظام کی تنصیب سے متعلق بھی بتایا۔ وزیر اعظم نے پیشگی اطلاعی نظام مزید فعال بناکر مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔



