بلوچستان
بلوچستان کے علاقے چمالنگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، میجر توصیف احمد بھٹی سمیت 5 اہلکار شہید جبکہ 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے چمالنگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، میجر توصیف سمیت 5 اہلکار شہید جبکہ 8 دہشت گرد ہلاک:
🔶 بلوچستان کے علاقے چمالنگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چمالنگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد یہ کارروائی شروع کی گئی، جس کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
🔶 فائرنگ کے اس تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے میجر توصیف اور چار جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے



