انٹرنیشنل
نیتن یاہو نے ایران جنگ کے دوران امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات کی: اسرائیلی وزیراعظم آفس

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اس دورے کے نتیجے میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں تاریخی پیش رفت ہوئی‘۔
اسرائیلی میڈیا مطابق حالیہ دنوں میں امریکی حکام نے بھی تصدیق کی کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم دفاعی نظام اور اسے چلانے کے لیے فوجی اہلکار فراہم کیے تھے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے بھی جنگ کے دوران کم از کم 2 مرتبہ امارات کا دورہ کیا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ دونوں ممالک نے ایک بڑے ایرانی پیٹروکیمیکل سائٹ پر حملے کے لیے بھی باہمی تعاون کیا۔



