پاکستان

پاکستان کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

پاکستان نے مقامی طور پر تیار فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقامی طور پر تیار فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیاہے جو جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 طویل فاصلے تک انتہائی درستی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کروزمیزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم ، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربےکو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker