بزنس

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ کے زیراثر آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

جیولرز کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 10 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4700 ڈالر کا ہوگیا جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 65 روپے بڑھکر 9204 روپے ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker