بلوچستان
کچلاک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی پلازہ میں دوبھائی جاں بحق

کوئٹہ: کچلاک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی پلازہ میں دو مزدور بھائی جان بحق ، قاتل فرار
کچلاک بازار وزیر آباد روڈ پر واقع کمرشل پلازہ میں مردان صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے محمد حسن اور محمد عاطف جو کہ مزدوری کا کام کرتے تھے ، پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔
قاتل فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ، کچلاک پولیس تھانہ نے دونوں مقتول بھائیوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیئے گئے ، مزید کاروائی کاروائی کچلاک پولیس تھانہ کر رہا ہے



