پاکستانتازہ ترین

محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کیلئے دعوت نامہ موصول

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کا دعوت نامہ موصول ہوا اور محسن نقوی دعوت نامہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی کے بھارت جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

واضح رہے آئی پی ایل کا فائنل 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں شیڈول ہے۔

دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں کیلئے بھارتی ٹیمیں پاکستان نہیں جائیں گی: بھارتی وزارتِ کھیل

دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس رواں ماہ میں دو مرحلوں میں ہوں گے، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 21 مئی کو ہوگا جبکہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آئی پی ایل فائنل کے موقع پر کی جا رہی ہے اور بورڈ میٹنگ میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کرنی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی احمد آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت غیر متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker