
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہیلی کاپٹر کیلئے اسپیشل گریڈ میں 3 افسران کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
مراد علی شاہ کے ہیلی کاپٹر کے لیے 2 پائلٹس اور ایک اسسٹنٹ ڈپٹی چیف انجینئر کی بھرتی کیلئے مطلوبہ تجربات کے حامل امیدواروں سے درخواستیں 15 روز میں طلب کی گئی ہیں۔
امیدواروں کا پی سی سی اے لائسنس ہولڈر، امتحان پاس ہونا لازمی ہے اسی طرح امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 57 سال اور تعلیمی قابلیت کے لیے بیچلر اف انجینئرنگ ہونا لازم ہے۔
پائلٹس کیلئے فلائنگ کا کم از کم تجربہ 4500 گھنٹے جبکہ اسسٹنٹ کیلئے تجربہ 3500 گھنٹے لازم ہے، ایسے امیدوار ناہل قرار دیے جائیں گے جو اپنی ذاتی خامی کے باعث قبل از وقت ریٹائرڈ یا برطرف کیے گئے ہوں، پائلٹ کی غلطی یا فلائٹ سیفٹی خلاف ورزیوں پر کوئی حادثہ ہو تو ایسے امیدوار بھی نااہل قرار دیے جائیں گے۔
خواہشمند افراد کوائف میں سی وی، تجربے کے سرٹیفیکیٹس شناختی کارڈ کی کاپی ڈائریکٹر چیف منسٹر ہیلی کاپٹر فلائٹ حکومت سندھ میں جمع کرائیں۔
حکام کے مطابق انٹرویو کے لیے صرف منتخب امیدواروں کو طلب کیا جائے گا۔



