کھیلکرکٹ

دوسراٹیسٹ: پاکستان کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری،6 وکٹیں گرگئیں

سلہٹ: پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلاد دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن نے کیا لیکن اننگز کے آغاز میں ہی بنگلادیش کے اوپننگ بیٹر محمود الحسن پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر پاکستانی بولر محمد عباس کا شکار ہوگئے۔

تنزید حسن 26، نجم الحسن شنٹو 29، مومن الحق 22 اور مشفیق الرحیم 23 رنر بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور خرم شہزاد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کی جگہ بابر اعظم، خرم شہزاد اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔ 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا رہا تھا اور قومی ٹیم 163 رنز بناکو آؤٹ ہوگئی تھی۔

2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker