پاکستان
وفاقی حکومت کا بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنےکا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایس آئی ایف سی کو مزید بااختیار بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق انضمام کا عمل وزیراعظم کے 23 مئی کے دورۂ چین سے قبل مکمل ہونےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری تعاون کو مؤثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ْ
ذرائع کا کہنا ہےکہ نئے ڈھانچے کے تحت ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کرےگی۔ ایس آئی ایف سی کو اسپیشل اکنامک زونز اور ریگولیٹری اصلاحات کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرمایہ کاری میں سہولت کاری کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ذمہ داری ایس آئی ایف سی کو دی گئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی قیادت میں سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی میں بہتری ہوگی۔



