پاکستان
کراچی: تاجر کو زدوکوب کرنے پر ایس ایچ او ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کو معطل کردیا گیا

کراچی کے علاقے صدر میں تاجر کو زدوکوب کرنے پر ایس ایچ او ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کو معطل کردیا گیا۔
14 مئی کو دکان پر چھاپے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تاجر کی جانب سے زبردستی باہر جانے کی کوشش پر اہلکار نے تاجر کو تھپڑ مارے ۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی مشاہدے اور شواہد کی روشنی میں اہل کار کو معطل کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات بھی کی ہے جس میں صرافہ بازار میں تشددکے واقعے سے متعلق امور پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے وفدکویقین دلایا کہ معاملےکی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔



