انٹرنیشنل

اسپین کا اسرائیل کی شرکت پر یورپ کے سالانہ مقابلہ موسیقی کا بائیکاٹ، ٹی وی پر فلسطین کے حق میں بیان نشر

اسپین نے یورپ کے سالانہ یورو ویژن مقابلہ موسیقی میں اسرائیل کی شرکت پر بائیکاٹ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے یوروویژن مقابلہ موسیقی 2026 کا بائیکاٹ کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ یورپ کا سالانہ موسیقی مقابلہ ہے جس میں اسرائیل کی شرکت پر اسپین کی جانب سے بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1961 کے بعد پہلی بار ہے کہ اسپین نے مقابلہ موسیقی کے بجائے متبادل پروگرام نشر کیے، ویانا میں مقابلے کا فائنل شروع ہوا تو اسپین کے ٹی وی چینل نے فلسطین کے حق میں بیان نشر کیا۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں اسپین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے کہا کہ یوروویژن ایک مقابلہ ہے، لیکن انسانی حقوق نہیں، بے حسی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، فلسطین کے لیے امن اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے ساتھ آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سلووینیا اور آئس لینڈ نے بھی اس بائیکاٹ میں شمولیت اختیار کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker