پاکستان

ذوالحج کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذوالحج کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا۔

آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ بروز بدھ 27 مئی کو ہوگی، اگر چاند نظر نہیں آیا تو عیدالاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات منائی جائےگی۔

دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے بھی آج 30 ذی القعدہ کی شام کو ذی الحج کاچاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو ذی الحج کا چاند نظر آئے تو گواہی ریکارڈ کروائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker