
ڈپٹی کمشنرکوئٹہ کے اعلامیے کےمطابق اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں شام 6 بجےمنعقد ہوگا، جہاں چاند نظر آنےسےمتعلق موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائےگا،اجلاس میں علما کرام، محکمہ موسمیات، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
حکام کےمطابق موصول ہونے والی شہادتوں اورسائنسی معلومات کی روشنی میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے تعین سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا،انتظامیہ نےعوام سے اپیل کی ہےکہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی شہادت بروقت متعلقہ اداروں تک پہنچائیں تاکہ مستند اور متفقہ اعلان ممکن بنایا جا سکے۔



