پاکستان
رحیم یار خان میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دکان دار کو زندہ جلا دیا گیا

رحیم یار خان میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دکان دار کو زندہ جلا دیا گیا
🔶 رحیم یار خان میں لیاقت پور کے علاقے نور والا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم افراد نے سوئے ہوئے ایک دکان دار پر پٹرول چھڑک کر اسے زندہ جلا دیا۔ پولیس حکام کے مطابق، دکان دار گزشتہ شب اپنی دکان کے باہر سویا ہوا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے نشانہ بنایا۔
🔶 متاثرہ دکان دار کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لیاقت پور سے ملتان ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے



