انٹرنیشنل

افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیم داعش خراسان یورپ کیلئے سنگین خطرہ قرار

یورپی یونین کی ایک رپورٹ میں افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیم داعش خراسان کو یورپ کے لیے خطرہ قرار دیاگیا ہے۔

یورپی یونین کی 23 صفحات پر مشتمل خفیہ خطراتی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی، پرتشدد انتہاپسندی یورپی یونین کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور یورپی یونین میں خطرے کی سطح اب بھی بلند ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیم داعش خراسان یورپ کے لیے اہم بیرونی خطرات میں شامل ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ داعش خراسان خصوصاً آن لائن پروپیگنڈا پھیلانے میں سرگرم ہے، اس کا خاص ہدف نوجوان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker