کھیلکرکٹ

سلہٹ ٹیسٹ کا تیسرا روز: بنگلادیش کی میچ میں مضبوط پوزیشن، پاکستان پر دباؤ برقرار

سلہٹ میں پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے میچ کے تیسرے روز پاکستان پر دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔

بنگلا دیش کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بنگلا دیشی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنالیے ہیں۔

میچ میں بنگلادیش کو پاکستان کے خلاف 284 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

بنگلا دیش کی طرف سے کپتان نجم الحسن شنتو اور مشفق الرحیم نے 110 رنز تین وکٹوں کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

115 کے مجموعی اسکور پر بنگلادیش کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب نجم الحسن شنتو 15 رنز بناکر خرم شہزاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

دوسرا روز:

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے۔

محمود حسن جوئے 52، مومن الحق 30 اور تنزید حسن 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نجم الحسن شنتو 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ خرم شہزاد نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بنگلادیش کے خلاف 232 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان شان مسعود 21 رنز بناکر پویلین لوٹے، بابر اعظم 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 8، سلمان آغا 21 اور محمد رضوان 13 رنز بناسکے۔

حسن علی 18، ساجد خان 38 اور خرم شہزاد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عباس کوئی رن نہ بناسکے۔

بنگلادیش کی طرف سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 3، 3 اور تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے 2۔ 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلا روز

میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللہ فضل نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے۔

میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker