پاکستان
جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا
اسلام آباد: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے آئینی عدالت میں پیٹرولیم لیوی اور توانائی کے شعبے میں ناانصافی کو چیلنج کیا ہے، ایکس ریفائنری قیمت میں 42 سے43 فیصد لیوی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں سے لیوی کا کوئی تعلق نہیں، حکومت ہزاروں ارب روپے لیوی کے نام پر لے چکی ہے، لیوی کو ریفائنریز کی اپ گریڈیشن پرخرچ کرنا تھا، ریفائنریزاپ گریڈ نہ ہونے کی وجہ سے ریفائنڈ تیل امپورٹ کرنا پڑتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرول پر117 روپےفی لیٹر لیوی لاگو ہے، روزصرف موٹرسائیکل والے سینکڑوں ارب روپےلیوی اور دیگر ٹیکسز دے رہے ہیں جبکہ 1800 ارب روپے کیپیسٹی پیمنٹس بجلی کے شعبے میں گزشتہ سال وصول کی گئیں۔



