پاکستان

سینیٹ نے پانچ پرائیویٹ ممبر بلوں کی متفقہ طور پر منظوری دیدی

سینیٹ نےپانچ پرائیویٹ ممبر بلوں کی متفقہ طور پر منظوری دیدی جبکہ تین پرائیویٹ ممبر بل قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے گئے۔

سینیٹ اجلاس میں نجی کارروائی کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن ثمینہ ممتاز زہری کا فیملی کورٹس ترمیمی بل اور پیپلزپارٹی کے رکن سرمد علی کا عائلی عدالتیں ترمیمی بل دو ہزار چھبیس متفقہ طور پر منظور کر لئے گئے ۔ حقوق معذور افراد ترمیمی بل ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل دو ہزار بائیس اور فوجداری قوانین ترمیمی بل دو ہزار تئیس کی بھی متفقہ منظوری دی گئی ۔ وزیرقانون نے بتایا کہ فوجداری قوانین ترمیمی بل میں کتے سمیت پالتو جانوروں کے کاٹنے کی صورت میں مالک کو سزا تجویز کی گئی ہے ۔ سینیٹ میں جووینائل جسٹس سسٹم ترمیمی بل ، کنزیومرز پروٹیکشن ترمیمی بل اور اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ترمیمی بل بھی پیش کئے گئے ۔ تینوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیئے گئے ۔ البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے قیام اور فاطمہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل موخر کر دیئے گئے ۔ وزیر صحت کی عدم موجودگی کے باعث پاکستان میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز پر قرارداد موخر کر دی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker