پاکستان
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے سوات اور ملاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی130کلو میٹر رہی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔
تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔



