تعلیم
پنجاب میں تین ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے خلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب
لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں تین ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے خلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس خالداسحاق نےآل پرائیوٹ سکولزفیڈریشن کی درخواست پرسماعت کی درخواست میں موقف اختیارکیاکہ پنجاب حکومت نےموسم گرماکی تعیطلات کےلیےتین ماہ تک تعیلمی ادارےبندکرنےکانوٹفیکشن جاری کیا،پاکستان میں تعلیمی سال کم ہوکر 120 دن کارہ گیا،جبکہ امریکا ،انگلینڈسمیت بڑےمماملک میں تعلیمی سال 230 دن کا ہے۔
درخواست گزار کےمطابق تین ماہ تعلیمی ادارےبندکرنےسےطلباکی پڑھائی شدیدمتاثرہوگی،تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتا،لہذاعدالت تین ماہ تک تعلیمی ادارےبندکرنےکا نوٹفیکیشن کالعدم قرار دے اور موسم گرما کی تعطیلات چھ سے آٹھ ہفتے کرنےکا حکم دے۔
عدالت نےتین ماہ کی چھٹیوں کانوٹیکفیشن پرفوری عملدرآمدروکنےکی استدعا مسترد کر کےپنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر کہ جواب طلب کرلیا۔



