پاکستان

ڈاکٹر آصف محمود دوسر ی بار امریکی کمیشن کے رکن مقرر

امریکن پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود کا امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے رکن کے طور پر مزید 2 برسوں کیلئے تقررکیا گیا ہے۔

ڈاکٹر آصف محمود نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکے لیے انتہائی بڑا اعزاز ہے کہ وہ پہلے پاکستانی، پہلے مسلمان اور پہلے ایشیائی ہیں جو مسلسل دوسری بار اس اہم عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔

ڈاکٹرآصف محمود کیلیفورنیاکے علاقے بریڈبری اور پاکستان کے شہر کھاریاں سے تعلق رکھتے ہیں اور انکے نئے تقرر کی معیاد 14 مئی سن 2028 تک ہے۔

ڈاکٹر آصف محمود کاکہنا تھاکہ وہ دنیا بھر میں خصوصا جنوب ایشیا میں مذہبی اور انسانی حقوق کی آزادی کیلئے پہلے سے زیادہ مؤثر آواز بلند کرنے کی کوشش کریں گے۔

ڈاکٹر آصف محمود کا یو ایس سی آئی آر ایف میں 2 سال پہلے تقرر کیا گیا تھا، یہ وہ ادارہ ہے جسے وائٹ ہاؤس، محکمہ خارجہ اور کانگریس کی آنکھیں اور کان تصور کیا جاتا ہے، وہ سابقہ دور میں کمیشن کے وائس چیئر بھی تھے۔

پچھلے ہفتے جب سابق کمیشن کی آخری سماعت امریکی سینیٹ کے کمیٹی روم میں ہوئی تھی تو یہ بھارت میں انسانی حقوق کے خلاف تھی۔

اس موقع پر خطاب میں ڈاکٹر آصف محمود نےکہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مساجد کے پیش اماموں کا بھی ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے، انہوں نے زور دیا تھاکہ مذہبی آزادی کی پامالی پر بھارت کو انتہائی تشویش کا حامل ملک قرار دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker