Quettaبلوچستان

شابان سے اغوا ہونے والے تین بیٹے دو سال گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہ ہو سکے، والد شیخ شان رضا

ضلع ہرنائی کے علاقے شابان سے اغوا ہونے والے تین سگے بیٹے دو سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں ہو سکے، جس پر اہل خانہ نے شدید تشویش اور بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مغویوں کے والد شان رضا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے تینوں بیٹوں کو اغوا ہوئے دو سال گزر چکے ہیں، تاہم اب تک ان کی بازیابی کے لیے کوئی قابلِ ذکر پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا خاندان مسلسل ذہنی اذیت میں مبتلا ہے اور ہر گزرتا دن ان کی پریشانی میں اضافہ کر رہا ہے۔

انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی کہ اس سنگین معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور مغوی افراد کی فوری بازیابی کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

اہل خانہ نے کہا کہ ریاست اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں، لہٰذا اس واقعے پر فوری توجہ دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker