بلوچستان
ژوب : ٹرالی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

ژوب ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 6 زخمی۔*
ژوب شیغالو کے علاقے میں خانہ بدوشوں کی ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ژوب منتقل کیا اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔



