محسن نقوی کی تہران میں ایک ہفتے میں دوسری بار ایرانی صدر سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار اہم دورے پر تہران پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کی اعلیٰ قیادت سے دوبارہ اہم ملاقاتیں کیں۔
محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ایک ہفتے میں دوسری ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پانچ روز پہلے بھی ایران کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف، ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں، دورہ مکمل کرے وہ 24 گھنٹے قبل ہی پاکستان واپس پہنچے تھے جس کے بعد وہ آج سہہ پہر دوبارہ ایران روانہ ہوئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی حکام سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔



