پاکستان
بنگلادیش سے دو میچوں میں شکست کے بعد ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو ہٹانےکا فیصلہ: ذرائع

بنگلادیش سے 2 ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز میں نئےکپتان سے متعلق مشاورت ہوگی، شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان سے ہٹا دیا جائےگا۔
پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز کےخلاف ہے، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سےکھیلاجائےگا۔
یاد رہےکہ بنگلادیش نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو ہرا دیا ہے، میزبان ٹیم نے 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی۔
سلہٹ میں کھیلےگئے دوسرے میچ میں437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا سکی اور یوں دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



