پاکستان
بینکس، مالیاتی ادارے اور اسٹاک مارکیٹ آئندہ ہفتے صرف دو روز کھلے رہیں گے

اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکس اور اسٹاک مارکیٹ آئندہ ہفتے صرف 2 روز کھلے رہیں گے۔
منگل سے جمعرات حکومت نے عید قرباں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، 26 مئی چاند رات سے عید کے دوسرے روز 28 مئی تک اسٹاک مارکیٹ،اسٹیٹ بینک اور بینکس بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک، بینکس اور اسٹاک مارکیٹ پیر 25 مئی اور جمعہ 29 مئی کو کھلیں گے، آئندہ ہفتے30مئی اور یکم جون کو ہفتہ وار تعطیل کے باعث اسٹیٹ بینک، بینکس، اسٹاک مارکیٹ پھر بند رہیں گے۔



