پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خارجی سرغنہ سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے سپن وام میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران دہشتگرد سرغنہ عمرعرف جان میر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد عمرعرف جان میر نےاسپین وام میں بوبالی مسجد کے اطراف زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھارکھا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خارجی سرغنہ عمرعرف جان میر کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے مقرر تھی جبکہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشتگرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker