پاکستان

پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر آئے پرنس رحیم آغا خان پنجم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر آئے پرنس رحیم آغا خان پنجم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہو ئی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ناشتے کی تقریب میں شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان پنجم کا پُرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ پرنس رحیم کا دوسرا گھر رہے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پرنس رحیم کے باقاعدہ دورے پاکستان اور اسماعیلی برادری کے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے ، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور گلیشیئرز سے متاثرہ شمالی علاقوں میں ماحولیاتی استحکام کے لیے اے کے ڈی این قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔

وزیراعظم نے امن و استحکام، حکومتوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری روابط کےفروغ میں پرنس رحیم خان کے عزم کو سراہا۔

انہوں نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور پرنس کریم آغا خان کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان پوسٹ کا یادگاری ڈاک ٹکٹ پیش کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker